Register as a donor

Blood.PhoolNagar.Pk

توجہ سے پڑھیں۔

کیا خون کی ضرورت آپ کو نہیں پڑسکتی ؟ یا آپ کی فیملی میں سے کسی کو کبھی ضرورت نہیں پڑی؟ تو پھر کیا چیز ہے جو ہمیں بطور بلڈ ڈونر رجسٹرڈ ہونے سے منع کرتی ہے؟

دو ماہ پہلے پھول نگر ڈاٹ پی کے ، کی طرف سے پہلے بلڈ بینک کا آغاز آن لائن کام سے شروع کیا گیا تھا۔ پھر اس کے بعد پھول نگر کے تمام احباب نے مل کر ایک بلڈ کیمپ بھی لگوایا اور اس کا زیادہ تر سہرا بسم اللہ فاؤنڈیشن کو جاتا ہے ۔ دیگر احباب بھی اس کام میں شامل تھے۔ اللہ سب کو جزاء دے آمین ۔

دو ماہ میں پتہ نہیں کتنی زیادہ کالز صرف اس مد میں آچکی ہیں کہ انہیں کسی نہ کسی اپنے کے لئے بلڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور بسا اوقات لاہور سے بھی کالز آتی ہیں کہ فلاں ہسپتال میں ہمیں خون کی ضرورت ہے۔ اور بلڈ بینک والے دن جس طرح سب نے طےکیا تھا کہ بسم اللہ فاؤنڈیشن والے رفاقت صاحب اس سارے معاملے کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

کچھ رولز ہیں ان کو فالو کرکے آپ خون حاصل کرسکتے ہیں۔

1۔ بلڈ بینک میں اگر خون موجود ہے اور آپ کو کہیں اور سے نہیں مل رہا تو آپ رابطہ کرسکتے ہیں اور اس کے متبادل کے طور پر کوئی اور قسم کا بلڈ جمع کرواسکتے ہیں۔ یعنی یہ بارٹر سسٹم کے تحت ہوگا۔

مثال : اگر آپ کو اے پوزیٹو بلڈ درکار ہے اور آپ کو کہیں سے نہیں مل رہا۔ تو بسم اللہ فاؤنڈیشن کے پاس اگر وہ موجود ہے تو آپ اے پوزیٹو حاصل کرسکتے ہیں لیکن اس کے متبادل ، بی پوزیٹو، یا کوئی بھی اور بلڈ جمع کروا کر اے پوزیٹو حاصل کرسکتے ہیں۔

ابھی تک صرف یہی سہولت دستیاب ہے۔ رفاقت صاحب کا فون نمبر یہ ہے

03334211190

نوٹ: پھول نگر ڈاٹ پی کے ، پر موجود آن لائن سہولت کی طرف لوگ ابھی زیادہ آمادہ نہیں ہیں۔ اس لئے ہمیں ہر محلہ سے ایک فرد رضاکار کے طور پر درکار ہوگا تاکہ ہم اس سارے سسٹم کو آٹومیشن کی طرف لے جا سکیں۔ اور جس کو بلڈ درکار ہو وہ آن لائن سرچ کرکے رابطہ کرسکے۔

کیا آپ پھول نگر ڈاٹ پی کے، پر بطور رضا کار / ڈونر رجسٹرڈ ہونا چاہیں گے؟

blood.phoolnagar.pk

May be an image of ‎text that says '‎PÃ SOCIAL WORK گزارشات چند پھول بینک بلڈ Blood.phoolnagar.pk Blood.p phoolnagarpk 03333197977 0 PhoolNagar.Pk PhoolNagar‎'‎
Blood.PhoolNagar.pk

Leave a Reply

Compare Listings

Title Price Status Type Area Purpose Bedrooms Bathrooms